اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے پاکستان کی جانب سے بھجوائے جانے والے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فسکل پالیسی(ایم ایف ایف پی) کا جائزہ لینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے جس کے باعث پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزے کے لیے ہونے والے ورچوئل مذاکرات ایک دن کیلئے ملتوی ہو گئے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی درخواست پر ورچوئل مذاکرات آئی ایم ایف کی درخواست پر ملتوی کیے گئے ہیں، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا جائزہ لینے کے لیے وقت مانگا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات شروع کرے گا اور توقع ہے کہ اگلے ہفتےآئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پاجائے گا جس کے بعد نواں اقتصادی جائزہ مکمل ہوجائے گا اور معاملہ آئی ایم ایف بورڈ کو بھجوایا جائے گا اور پھر منظوری کے بعد پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط جاری کی جائے گی جس کے بعد پروگرام ٹریک پر آجائے گا اور اسکے بعد دوست ممالک اور ڈونر اداروں و ممالک کی اعلان کردہ فنانس گ بھی ملنا شروع ہو جائے گی۔
Post A Comment:
0 comments: