Navigation

170 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے ہوں گے، اسحاق ڈار


 اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف جائزہ سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف نے کل دوپہر کو فائنل پوائنٹس دئیےجن کا  ورچوئل میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پیر کو  آئی ایم ایف سے دوبارہ آن لائن میٹنگ ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کل فائنل راؤنڈ کے اختتام ہوا ۔ تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی سیکٹر میں 3000 ارب کا خرچ ہے جبکہ ریکوری 1800 ارب ہے۔ اصلاحات اور بجلی اور گیس کے نقصانات کو کم کرنا ہماری ضرورت ہے۔پی ڈی ایم عمران خان کی حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر عمل کررہی ہے۔


Share

Post A Comment:

0 comments: