بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر اور فلم ساز فرح خان نے شادی کے بعد ایک الگ ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا زکر کیا۔ فرح خان نے ایک کوکنگ پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ میری شادی ساؤتھ انڈین گھرانے میں ہوئی جہاں پکوان روایتی انداز سے پکائے جاتے ہیں۔ فرح خان نے بتایا کہ شادی کے فوری بعد ہی ساس نے مسالوں کو پتھر پر پیسنے کو کہا تھا تاکہ کھانوں میں ذائقہ آئے۔ تاہم فرح نے اپنی ساس سے کہا کہ بھئی آج کل کس کے پاس وقت ہے کہ پتھر پر مسالے پیسے جب کہ مکسچر بھی موجود ہیں۔ فرح خان نے بتایا کہ اس پر میری ساس نے سمجھایا کہ اس طرح پتھر پر پیسے گئے مسالے ہی کھانوں میں اصل ذائقہ لاتے ہیں۔ جس پر فرح نے اپنی ساس کو جواب دیا کہ چاہے مسالے مکسچر میں بنائیں یا پتھر پر پیسا جائے دونوں طریقوں سے کھانوں میں اچھا ذائقہ آتا ہے۔ فرح خان نے ایک دل چسپ بات بھی بتائی کہ ان کی ساس سیٹ پر صرف اپنے بیٹے یعنی میرے شوہر کے لیے ساؤتھ انڈین کھانے لاتی ہیں۔ فلم ساز اور ہدایتکار فرح خان نے شکوہ کیا کہ ان کی ساس نے آج تک میرے کے لیے کھانا نہیں پکایا۔ اس موقع پر فرح خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میری ساس یہ ولاگ دیکھیں گی تو مجھے فون کرکے کہیں گی کہ تمھیں ہمارے کھانے پسند نہیں آتے اس لیے نہیں تمھارے لیے بناتی نہیں۔ فرح خان نے مزید کہا کہ میرے بنائے گئے روسٹ چکن سب کو اچھے لگتے ہیں لیکن ساس کو شاید پسند نہ ہوں کیونکہ وہ منگلورین ہیں اور ناریل کے بغیر کھانا مکمل نہیں سمجھتیں۔
from The Express News https://ift.tt/KaOEtJT
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- اپریل 2025 (18)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: