ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو بھیجے گئے خط کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلتی نظر آرہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکاری ایران نے بالواسطہ مذاکرات کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بالواسطہ مذاکرات کی پیشکش سے متعلق کوئی خط نہیں ملا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تاہم ایران بالواسطہ مذاکرات کرنے کی تجویز کو ایک فراخدلانہ پیشکش قرار دیتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی امریکا کو ایک فراخدلانہ بالواسطہ مذاکرات کی کرتے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کے لیے سلطنتِ عمان سب سے نمایاں خواہش مند ملک ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے پر ان کا ملک سفارت کاری کا راستہ اپنائے گا جس کے دروازے کھلے ہیں۔ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے بھی چند روز قبل کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
from The Express News https://ift.tt/kE7QyBr
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- اپریل 2025 (20)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: