Navigation

شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے


  کراچی: ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ہر سال کی طرح امسال بھی فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ  شب معراج منا رہے ہیں، مساجد میں نوافل کی ادائیگی کیلیے خصوصی اجتماعات جبکہ درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں جبکہ مساجد میں چراغاں کیا گیا ہے اور دروس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کی دعائیں بھی کررہے ہیں۔

ماہ رجب کی 27 ویں شب پیغمبر اسلام  حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔

پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، امت مسلمہ کے لیے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

Share

Post A Comment:

0 comments: