فیڈرل بور آف ریونیو کی ٹیم نے غیرقانونی طور پر چینی تیار کرنے والی نجی شوگر مل پر چھاپہ مارکر ملازمین کو گرفتار کرلیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چھاپہ چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور کی نگرانی میں مارا گیا، جس کے دوران ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر تیار ہونے والی چینی قبضے میں لے لی اور چینی کی تیاری میں ملوث شوگر ملز ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے پنجاب اور سندھ کی شوگر ملوں میں بغیر ٹیکس اسٹمپ چینی پکڑنے کے لئے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو شوگر ملوں پر نظر رکھی ہوئیں ہیں جبکہ ان ٹیم ممبران کے اوپر بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نظر رکھی ہوئی ہے۔
ایل ٹی او ایف بی آر نے واضح کیا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔ تاجر بھی بغیر اسٹیمپ چینی کی بوریاں نہ خریدیں۔
انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز سے حراست میں لئے گئے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
Post A Comment:
0 comments: