Navigation

ترکیہ میں زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد گرفتار


انتاکیہ: ترکیہ میں زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترکیہ کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ ہے کہ ترکی میں طاقتور زلزلے کے بعد ترک حکام نے لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق مشتبہ افراد کو 8 مختلف صوبوں میں پیر کے روز 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد لوٹ مار کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

دوسری جانب لوٹ مار اور حفظان صحت جیسی مشکلات نے ترکیہ میں ریسکیو کرنے والے افراد کے بوجھ میں اضافہ کردیا۔ زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے شہر انتاکیہ میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاروں نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور حفظان صحت کے مسائل ان کے مشکل کام میں اضافہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روشن مثال؛پاکستانی نے زلزلہ متاثرین کی خاموشی سے اربوں روپے کی امداد کردی

منہدم عمارت میں دفن اپنے ساتھی کی تلاش میں ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے پیر کے روز زلزلے کے بعد شہر سے گاؤں کے لیے نکلنے سے پہلے لوٹ مار ہوتی دیکھی۔

سالہ مہمت بوک نے بتایا کہ وہ زلزلے کے بعد انتاکیہ واپس آیا ہے اور ایک منہدم عمارت میں کام کرنے والے ساتھی کی تلاش کے دوران دیکھا کہ لوگ دکانوں اور کاروں کی کھڑکیوں اور باڑوں کو توڑ رہے تھے۔

جنوب مشرقی صوبے سنلی عرفا سے تعلق رکھنے والی ایک اور ریسکیو اہلکار گیزم نے کہا کہ اس نے انتاکیہ میں چار دنوں میں لٹیروں کو دیکھا ہے۔ اس نے کہا ہم زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے کیونکہ زیادہ تر لٹیروں کے پاس چاقو ہوتے ہیں، لوگوں نے ایک لٹیرے کا پیچھا کیا جو کہ پکڑا گیا

Share

Post A Comment:

0 comments: