Navigation

ترکیہ وشام کے زلزلے سے 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے، اقوام متحدہ


ترکیہ / شام: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ وشام کے زلزلے سے 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے اور ایک بڑے آفٹر شاکس سے تقریباً 70 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مزید ہزاروں بچوں کی اموات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ، شام: اموات 40 ہزار سے متجاوز، 84 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ترکیہ کے 10 صوبوں میں 2 زلزلوں سے متاثر ہونے والے بچوں کی کل تعداد 46 لاکھ جب کہ شام میں 25 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

جیمز ایلڈر نے کہا کہ افسوس کے ساتھ واضح کردوں کہ بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

Share

Post A Comment:

0 comments: