Navigation

جب سنیل دت نے امیتابھ بچن کی آواز کو ’پہاڑی کوّے جیسی‘ قرار دیا تھا

اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر آنجہانی سنیل دت نے فلم سات ہندوستانی میں امیتابھ بچن کا کام دیکھ کر انھیں سائن کرنے کے لیے ہامی تو بھری لیکن دلچسپ تبصرہ بھی کیا تھا۔ لیجنڈری امیتابھ بچن کو اس مقام تک پہنچنے میں کٹھن اور دشوار گزار دور سے گزرنا پڑا ہے۔ کئی دہائیوں تک انھیں سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑی بلکہ ابتدائی برسوں میں فلم سازوں کی تنقید اور مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ ایک ایسی ہی واقعے کو یاد کرتے ہوئے اداکار شیبا اگروال کے شوہر آکاش دیپ صابر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میرے والد (منموہن صابر) فلم 'سات ہندوستانی' بنا رہے تھے اور امیتابھ اس فلم کا حصہ تھے تو سنیل دت نے ان کے کچھ شو ریلز مانگے۔ سنیل دت کو اپنی فلم ریشماں اور شیرا کے لیے سیکنڈ ہیرو کی ضرورت تھی اور انھوں نے امیتابھ بچن کا کام دیکھ کر کہا کہ منموہن، یہ لڑکا (امیتابھ بچن) بہت شدت والا ہے لیکن میں اس کی پہاڑی کوّے جیسی آواز کا کیا کروں؟ بعد ازاں سنیل دت نے امیتابھ بچن کو 'ریشماں اور شیرا' کے لیے سائن کرلیا، جس میں لیجنڈری امیتابھ نے ایک گونگے کا کردار ادا کیا تھا اور امیتابھ بچن نے خود کو ثابت بھی کیا۔  

from The Express News https://ift.tt/IfqKnpz
Share

Post A Comment:

0 comments: