Navigation

بھارت؛ شہر گھمانے کے بہانے 22 سالہ جرمن سیاح کیساتھ گاڑی میں جنسی زیادتی

بھارت میں ایک بار پھر غیر ملکی سیاح خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی اور اس کے ساتھی کو ایک شخص نے اپنی گاڑی میں شہر گھمانے کی پیشکش کی۔ اُس گاڑی میں بچے بھی موجود تھے اس لیے غیر ملکی سیاحوں نے یہ پیشکش بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کرلی۔ جب مرد سیاح بچوں کو لے کر تصاویر بنانے گاڑی سے اترا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور سنسان علاقے میں لے گیا۔ جہاں 24 سالہ ڈرائیور نے جرمن سیاح کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ معاملہ پولیس تک پہنچا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتا چلا کہ ڈرائیور نے کس پمپ سے پیٹرول ڈلوایا تھا۔ پولیس پیٹرول کی رسید کے ذریعے گاڑی کے مالک تک پہنچی جس نے بتایا کہ ایک نوجوان گاڑی کرایے پر لے کر گیا تھا۔ پولیس نے تعاقب جاری رکھا اور بالآخر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ یہ سیاح جرمنی سے اپنے ایک ہم جماعت سے ملنے آئے تھے تاکہ عید کی رسومات کو دیکھ سکیں۔  

from The Express News https://ift.tt/BygAuQY
Share

Post A Comment:

0 comments: