Navigation

گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ تاہم، اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں ویوو اور ایپل آئی فون کے اسمارٹ فونز نے جگہ بنائی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔ انفنکس نوٹ 50 پرو +  تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو پانچویں (نئی انٹری) اور  شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے نمبرپر ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں، سام سنگ گلیکسی اے 55 آٹھویں، ویو ایکس 200 الٹرا  نویں (نئی انٹری) اور 10 ویں نمبر پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس (نئی انٹری) براجمان ہیں۔

from The Express News https://ift.tt/a9QgDIu
Share

Post A Comment:

0 comments: