پیسفک کے ایک جزیرے پر بسا ملک ناؤرو اپنی بقاء کو یقینی بنانے کے لیے 2 کروڑ 93 لاکھ پاکستانی روپے (1 لاکھ 5 ہزار ڈالر) میں اپنی شہریت فروخت کر رہا ہے۔ اس ملک کا پاسپورٹ دنیا کے 89 ممالک میں (بشمول آئرلینڈ، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور برطانیہ) بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ آسٹریلیا کے شمال مشرق میں واقع علاقے مائیکرونیشیا میں موجود یہ چھوٹا سا ملک ایسے لوگ تلاش کر رہا ہے جو اس کا ’گولڈن پاسپورٹ‘ خریدیں اور ملک کی موسمیاتی تغیر کےخلاف جنگ کو سہارا دیں۔ کتاب دی گولڈن پاسپورٹ کے مصنف کرسٹن سورک کے مطابق شہریت فروخت کرنا ناؤرو جیسی چھوٹی ریاستوں میں بڑے معاشی اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 21 مربع کلومیٹر کے اس جزیرے کو گرم ہوتے سیارے کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافے، ساحلوں کے ختم ہونے، طوفانوں میں اضافے اور وجود کھودینے جیسے خطرات کاسامنا ہے۔
from The Express News https://ift.tt/4JgHYBt
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- اپریل 2025 (4)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: