Navigation

کراچی: لیاری ندی سے نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد

پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

from The Express News https://ift.tt/fjO10E9
Share

Post A Comment:

0 comments: