Navigation

سال 2024 میں دنیا بھر میں گوگل میں سب سے زیادہ کس شخصیت کو سرچ کیا گیا؟

گوگل ہرسال دسمبر میں سب سے زیادہ تلاش کی گئیں شخصیات، خبریں، واقعات، فلمیں اور دیگر امور کی تفصیلات جاری کرتا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں میں سب سے زیادہ کس واقعے یا شخصیت کے بارے میں دلچسپی لی گئی تاہم ان اعداد وشمار میں یہ نہیں بتایا جاتا کہ مذکورہ شخصیت کو مثبت یا منفی پہلو کے حوالے سے تلاش کیا گیا۔ سال 2024 میں اہم خبریں جیسا کہ امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انتخابات کے حوالے سے سب سے زیادہ معلومات تلاش کی گئیں اسی طرح مختلف شخصیات بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔ گوگل میں تلاش کے حوالے سے انتخابات پہلے، اس میں امریکی انتخابات سرفہرست رہے، اسی طرح شخصیات، فلمیں اورمختلف کھیل بھی ٹاپ سرچز میں شامل رہے۔ ذیل میں ان چند شخصیات کی تفصیلات شامل ہیں، جنہیں سال 2024 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور ان شخصیات میں سے ایک کا تعلق مسلمان ملک سے بھی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گوگل میں رواں برس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ قانونی مسائل، مقدمات میں پیچیدگیوں اور سال آخر میں امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے باعث وہ دنیا میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت بن گئے اور وہ دنیا بھر کے لوگوں کے درمیان بحث کا جز رہے۔ برطانوی ولی عہد ولیمز کی اہلیہ اور شہزادی ویلز کیٹ میڈلٹن گوگل میں تلاش کی جانے والی دوسری بڑی شخصیت رہیں۔ کیٹ میڈلٹن بیماری کے باعث شاہی ذمہ داریوں سے غیرحاضر رہی تھیں اور ان کی صحت کے حوالے سے خدشات پائے جاتے تھے اسی لیے وہ گوگل میں تلاش ہونے والی سرفہرست شخصیات میں سے ایک رہیں۔ کملا ہیرس نے امریکی صدارتی انتخاب میں مختصر وقت میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مہم کے دوران سخت مقابلے سے دوچار کیا اور ٹرمپ نے چند ایک مباحثے سے بھی راہ فرار اختیار کی تھی، یہی وجہ ہے کہ دنیا کی توجہ کملا ہیرس پر رہیں۔ ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار کملاہیرس گوگل میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ چوتھے نمبر پر سب سے زیادل سرچ ہونے والی شخصیت کا تعلق کھیل اور الجیریا سے ہے، ایمان خیلف کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 2024 میں دنیا بھر میں گوگل کیا گیا اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہیں۔ ایمان خیلف نے اولمپکس میں خواتین کے ویلٹرویٹ باکسنگ ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا تاہم ان سے متعلق تنازع صنفی حوالے سے سامنے آیا تھا اور اس پر دنیا بھر میں بحث چھڑی تھی۔

from The Express News https://ift.tt/9gn8ywm
Share

Post A Comment:

0 comments: