Navigation

بھارت نے 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانے کا دن‘ کے طورپر منانے کی اپیل واپس لے لی



 ممبئی: بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانے کا دن‘ کے طورپر منانے کی اپیل واپس لے لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں بورڈ کے سکریٹری ایس کے دتہ نے نوٹس میں کہا لکھا ہے کہ مجاز اتھارٹی اور وزارت ماہی پروری، جانوروں کی پرورش اور ڈیری کی ہدایت کے مطابق 14 فروری 2023 کو ’گائے کے گلے کا دن‘ منانے کے لیے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی طرف سے جاری کی گئی اپیل واپس لے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے بجائے پہلی بار ’گائے کو گلے لگانے کے دن‘ کے طور پر منائیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد جمعہ کے روز اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی جانب سے حکومت کی ہدایات کے بعد 14 فروری کو ‘گائے کے گلے’ کے طور پر منانے کی اپیل واپس لی جس پر ٹرینا مول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ماہوا موئترا اور ان کے کانگریس ہم منصب کارتی چدمبرم نے ردعمل میں مرکز پر کڑی تنقید کی۔

Share

Post A Comment:

0 comments: