Navigation

امریکی قونصلیٹ کے اطراف ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایس پی سمیت متعدد افسران معطل

وزیرداخلہ کے احکامات پر آئی جی سندھ نے امریکی قونصلیٹ کے اطراف میں ناقص سیکیورٹی کے انتظامات پر اعلیٰ افسران کو معطل اور تبادلے کردیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے احکامات پر آئی جی سندھ نے یکم مارچ کو امریکی قونصل خانے کے اطراف ناقص سیکورٹی، فرائض میں غفلت، بدانتظامی اور مالی وجانی نقصانات کی شکایت پر سخت کارروائی کی۔ آئی جی سندھ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایس پی، ایس ڈی پی اوکیماڑی، ایس ایچ اوز ڈاکس، سائٹ بی، کے پی ٹی، جیکسن اور انچارج فارن سیکورٹی سیل کو معطل کردیا۔ معطل ڈی ایس پی کو سی پی او جبکہ ایس ایچ اوز اور انچارج فارن سیکورٹی سیل کو پولیس ہیڈکوارٹرگارڈن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد کی گئی ہے۔ 6 رکنی کمیٹی میں ڈئی آئی جیز ہیڈ کواٹر، اسپیشل برانچ سندھ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی، اے آئی جیز اسٹیبلشمنٹ اور آپریشن شامل ہیں۔  تحقیقاتی کمیٹی کو 7 روز میں تمام تر حقائق پر مبنی تفصیلات جمع کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت کی روشنی میں فیصلے کئے گئے ہیں۔  

from The Express News https://ift.tt/ZupdxnP
Share

Post A Comment:

0 comments: