Navigation

گوجرانوالہ، بیٹیوں نے والد کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی

پنجاب پولیس نے بتایا کہ بیٹیوں نے والد کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا جبکہ بیٹیوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ دو بیٹیوں نے اپنے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی اور آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں پیش آیا اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقدمے میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویاں بھی ملزمہ نامزد کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور ان کے 12 بچے ہیں، پہلی بیوی وفات پا چکی ہیں، مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ باپ کو آگ لگا کر کے مبینہ طور پر قتل کرنے والی دونوں ملزمہ بیٹیوں کی عمریں بالترتیب 16 سال اور 12 سال ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار لڑکیوں نے پولیس حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا اور دونوں بہنوں نے پولیس کو بیان میں کہا کہ والد نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

from The Express News https://ift.tt/MvCNny2
Share

Post A Comment:

0 comments: