Navigation

تاریخ کے 5 بدترین فضائی حادثات

ہوائی جہاز نے بےشک انسان کے سفر کو مختصر کرتے ہوئے جہاں آسائش فراہم کی ہے وہیں اس کی تکنیکی پیچیدگیاں حادثات کا سبب بھی بنتی جا رہی ہیں۔ تاریخ میں رقم ہونے والے ایسے ہی پانچ المناک حادثات درج ذیل ہیں: ٹینیریف ایئر پورٹ حادثہ ہلاکتیں :583 اسپینش جزیرے ٹینیریف کے ہوائی اڈے پر دو بوئنگ 747 طیاروں کے درمیان ہونے والا یہ حادثہ مسافروں اور عملے کی ہلاکتوں کے اعتبار سے ہوائی جہازوں کی تاریخ کا سب سے خوفناک حادثہ ہے۔ جاپان ایئر لائن فلائٹ 123 ہلاکتیں: 520 بارہ اگست 1985 کو ٹوکیوسے اوساکا جانے والی فلائٹ ٹاکا ماگاہارا کی پہاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں محض چار افراد ہی بچ پائے۔ چرخی دادری کا ہوائی تصادم ہلاکتیں:349 نئی دہلی کے مغرب میں سعودی عرب ایئرلائنز اور قزاکستان ایئرلائنزکے درمیان تصادم تاریخ کا دوران پرواز مہلک ترین تصادم ہے۔اس حادثے میں کوئی مسافر یا عملے کا رکن بچ نہیں پایا۔ ایئر انڈیا فلائٹ 182 ہلاکتیں :329 23 جون 1985کولندن اور مونٹریال کے درمیان فضا میں ایئر انڈیا فلائٹ 182میں بم دھماکا ہوا۔طیارہ بحر اوقیانوس میں آئر لینڈ کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر گرا۔ سعودیہ فلائٹ 163 ہلاکتیں:301 ریاض سے جدہ جانے والی اس فلائٹ نے پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی آگ پکڑ لی ۔ طیارہ فوراًمُڑا اور ہنگامی لینڈنگ کری لیکن جہازمیں دھواں بھر جانے کے سبب کوئی مسافر یا عملے کا رکن زندہ نہ بچ پایا۔

from The Express News https://ift.tt/CGswIj0
Share

Post A Comment:

0 comments: