جنوبی افریقا سے سیریز میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے خاموشی توڑتے ہوئے کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ جنوبی افریقا سے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فائٹ بیک کیا مگر آخری لمحات میں ہم وہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس سے جیت اپنے نام کرتے۔ مسعود نے کہا کہ اس سیریز میں بہت سی اچھی چیزیں ہوئیں، ہم نے سینچورین میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کیپ ٹاؤن میں ہماری بیٹنگ اور بولنگ کی شروعات اچھی نہیں تھی، ہم جلد ہی اس سطح پر جوڑے جو واقعی اچھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت سارے چلینجز کے باوجود کیپ ٹاؤن میں فائٹ بیک ایک اچھی نشانی ہے اور ہم مستقبل میں اس کا درست استعمال کر کے حالات سے لڑ کر فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کپتان نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی پوری ٹیم پر بھروسہ ہے اور ہم میں سے کوئی بھی ذاتی کامیابی کیلیے نہیں کھیلتا بلکہ کارکردگی کا مقصد ہمیشہ ٹیم میں حصہ ڈالنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے۔ انہوں نے سیریز کے دوران سامنے آنے والی خوبیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب کی انجری اور عدم حاضری کی وجہ سے ہمیں مشکلات پیش آئیں البتہ بابر اعظم کا کم بیک ایک اچھی نشانی ہے جو مستقبل کیلیے بہت کام آئے گا اس کے علاوہ ہمارا اسکواڈ بھی زبردست رہا۔
from The Express News https://ift.tt/2AmRObl
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- جنوری 2025 (19)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: