Navigation

کراچی، کمسن پڑوسی بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید

کراچی کی مقامی عدالت نے پانچ سالہ کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ہمسائے کی 5 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم ایان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ اس کے علاوہ عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور فیصلے میں لکھا کہ بچی نے اپنے بیان میں ملزم کو شناخت کیا، بچی کی گواہی ملزم کی سزا دینے کی مضبوط وجہ بنی۔ سرکاری وکیل کے مطابق زیادتی کا واقعہ مارچ 2023 میں پیش آیا تھا۔ ملزم بچی کو گیند کی لالچ دیکر خالی جگہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد بچی نے اپنے والد کو بتایا تو ملزم گرفتار ہوا۔ ملزم کیخلاف تھانہ اورنگی ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

from The Express News https://ift.tt/FpLN7PY
Share
Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

Post A Comment:

0 comments: