Navigation

سوڈان، دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے شہریوں پر حملوں اور مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان

پاکستان نے سوڈان کے علاقے دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے شہریوں پر حملوں، نسلی بنیادوں پر قتل، جنسی تشدد، جبری بے دخلی اور شہری تنصیبات کی تباہی سمیت سنگین مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دارفور سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی رپورٹ پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے کونسلر اور پولیٹیکل کوآرڈینیٹر گل قیصر سَرْوانی نے بگڑتی ہوئی انسانی اور سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آر ایس ایف نے العبید پر حملہ کیا تو اس سے مزید سنگین بین الاقوامی جرائم کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے ذمہ دار عناصر کے ساتھ ساتھ ایسے جرائم کی مالی معاونت، سہولت کاری یا کسی بھی شکل میں معاونت کرنے والوں کا بھی مؤثر احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ احتساب کا عمل تکمیل (COMPLEMENTARITY)، قومی خودمختاری اور سوڈانی قیادت و ملکیت کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے جبکہ سوڈان کے قومی عدالتی اداروں کو مضبوط بنانا پائیدار اور قابلِ اعتماد انصاف کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے برادر عوام امن، انصاف اور باوقار زندگی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی انصاف کو ہر معاملے میں بلاامتیاز، غیرجانبدارانہ اور دوہرے معیار کے بغیر نافذ کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس کی ساکھ قانون کے مساوی اور یکساں اطلاق پر منحصر ہے۔

from The Express News https://ift.tt/vpZfsq0
Share
Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

Post A Comment:

0 comments: