یوم تکبیر کے 28 ویں موقع پر پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قربانی دی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔
اپنے مشترکہ پیغام میں عسکری قیادت نے کہا کہ 28 مئی 1998ء پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے جب پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دنیا پر واضح کردیا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ یوم تکبیر قومی اتحاد، استقامت اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔
یہ تاریخی کامیابی ملک کی دوراندیش قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور پوری قوم کی مشترکہ قربانیوں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
مسلح افواج نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک مقدس قومی امانت ہے جو خطے میں امن، استحکام اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔
عسکری قیادت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے امن، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔
یوم تکبیر کے موقع پر قوم نے بھی اتحاد، بیداری، استقامت اور ترقی یافتہ پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان زندہ باد… پاکستان ہمیشہ پائندہ باد
from The Express News https://ift.tt/P6DjTFZ
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- مئی 2026 (36)
- اپریل 2026 (43)
- مارچ 2026 (48)
- فروری 2026 (45)
- جنوری 2026 (39)
- دسمبر 2025 (38)
- نومبر 2025 (39)
- اکتوبر 2025 (43)
- ستمبر 2025 (48)
- اگست 2025 (48)
- جولائی 2025 (45)
- جون 2025 (45)
- مئی 2025 (42)
- اپریل 2025 (48)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: