برطانوی اخبار گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اپنے اتحادی ممالک کو بھیج دیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کھولنے، امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور ایران کے منجمد اثاثوں تک رسائی دینے جیسی اہم شقیں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں تجویز دی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز کو 30 روز کے اندر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کیا جائے تاکہ عالمی تجارتی اور تیل بردار بحری راستے دوبارہ معمول پر آسکیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق معاہدے کے تحت ایران کو اس کے تقریباً 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک محدود رسائی دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ یہ اثاثے مختلف پابندیوں کے باعث بیرون ملک منجمد کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے دوران آبنائے ہرمز، جنگ بندی، پابندیوں میں نرمی اور علاقائی کشیدگی کم کرنے جیسے معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے۔
گارڈین کے مطابق چین نے بھی اس مجوزہ معاہدے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حتمی معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کی جائے تاکہ اسے عالمی قانونی حیثیت حاصل ہوسکے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے خدوخال پر امریکا اپنے اتحادی ممالک خصوصاً اسرائیل اور خلیجی ریاستوں سے مشاورت کر رہا ہے، جبکہ حتمی منظوری اور دستخط کے مراحل ابھی باقی ہیں۔
تاحال امریکا یا ایران کی جانب سے اس رپورٹ پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
from The Express News https://ift.tt/RBc32Uk
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- مئی 2026 (38)
- اپریل 2026 (43)
- مارچ 2026 (48)
- فروری 2026 (45)
- جنوری 2026 (39)
- دسمبر 2025 (38)
- نومبر 2025 (39)
- اکتوبر 2025 (43)
- ستمبر 2025 (48)
- اگست 2025 (48)
- جولائی 2025 (45)
- جون 2025 (45)
- مئی 2025 (42)
- اپریل 2025 (48)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: