پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے میچ میں 206رنز سے قابو کر کے تاریخی فتح کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیت لی، گل فیروزہ اور صدف شمس نے سینچریز بنائیں ، سدرا امین نےناقابل شرکت 59 رنز کی اننگ کھیلی،کپتان فاطمہ ثنا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کے 4 وکٹوں پر 343 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم محض رنز پر ڈھیر ہو گئی،3 میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ون ڈے ویمن انٹرنیشنل چیمپین شپ کاحصہ ہے، پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 168 رنز سے کامیابی پا کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم نے 0-2 کی سبقت حاصل کرکے چیمپین شپ میں مجموعی طور پر 4 پوائنٹس جوڑ لیے، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے جانے والے دوسرے ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر رنز کا پہاڑ کھڑا کرکےزمبابوے کو 345 رنز کا مشکل ہدف دیا،کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے کے بعد بہتر موسم میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 343 رنز جوڑ کر اس میدان کا سب سے بڑا اسکور کیا،پہلے میچ کی طرح اس مرتبہ بھی گل فیروزہ اور صدف شمس نے پہلی وکٹ کے لیے شاندار آغاز کر کے پاکستان کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔
پہلی وکٹ 189 رنز پر گری جب اپنی پہلی سینچری بنانے والی گل فیروزہ 13 چوکوں کی مدد سے 95 گیندوں پر100رنز جوڑ کر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئیں،پاکستان کی دوسری وکٹ 237 رنز پر گری،ویمن انٹرنیشنل ون ڈے میں پاکستان کی 12ویں اور اپنی پہلی سینچری میں مزید ایک رن کا اضافہ کر کے صدف شمس 112 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھیں۔
زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں صدف شمس نے 98 اور گل فیروزہ نے 50 رنز کی اننگ کھیلی تھی،عالیہ ریاض نے 14 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 27 رنز بنائے جن میں 5 چوکے شامل تھے، کپتان فاطمہ ثنانے 13گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز جوڑے،پہلے میچ میں67 رنز کی اننگ کھیلنے والی سدرا امین 59 اور عائشہ ظفر 18رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
پاکستان نے چوتھی مرتبہ کسی بھی اننگ میں 300 رنز عبور کیے،پاکستان نے 5 وکٹوں پر 343 رنز جوڑ کر پہلے میچ میں بنائے جانے والے نیشنل اسٹیڈیم کے 330 رنز کے سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ توڑا،یہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے دوسرا بڑا اسکور ہے،پاکستان نے ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ اسکور 245 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف اسی سال بنایا تھا،جواب میں زمبابوے کا آغاز بہتر انداز میں نہیں ہوا۔
پہلی وکٹ 4 اور دوسری وکٹ 9 رنز پر ہی گر گئی، کرسٹین اور کیلے اینڈریا صفر کی خفت کا شکار ہوئیں،رن یارو نے ناقابل شکست 33 رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی،کیلس اینڈی ہالو نے 32 ،بیلوڈ بیزا نے 29 اور لنڈو کوہلی نے 20 رنز بنائے۔
زمبابوے کی 5 کھلاڑی صفت کی خفت کا شکار ہوئیں جبکہ 7 کھلاڑی دہائی کا ہندسہ عبور نہ کر سکیں،کپتان فاطمہ ثنانے 15 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رامین شمیم ، مومنہ ریاست اور سیدہ عروب شاہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں، ڈائنا بیگ کو ایک وکٹ ملی،گل فیروزہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
from The Express News https://ift.tt/PuYqJI1
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- مئی 2026 (8)
- اپریل 2026 (43)
- مارچ 2026 (48)
- فروری 2026 (45)
- جنوری 2026 (39)
- دسمبر 2025 (38)
- نومبر 2025 (39)
- اکتوبر 2025 (43)
- ستمبر 2025 (48)
- اگست 2025 (48)
- جولائی 2025 (45)
- جون 2025 (45)
- مئی 2025 (42)
- اپریل 2025 (48)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: