Navigation

پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے، 2 اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے  تھانہ بڈھ بیر کی چوکی زنگلی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے، جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرارہونے پر مجبور ہوگئے۔

from The Express News https://ift.tt/1U6gsHN
Share

Post A Comment:

0 comments: