Navigation

شاہراہ قراقرم؛ راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

شاہراہ قراقرم پر کوہستان کے علاقے میں راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی کو حادثہ لوئر کوہستان کے علاقے تریس بانڈہ میں پیش آیا، جہاں موٹر کار مرکزی شاہراہ سے نیچے دریائے سندھ کے کناری جا گری۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی افراد، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد میں غفر گلگت سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد ولد فرہان ولی، عبدالحسیب ولد عبدالجبار اور عمیر ولد نورمحمد کا تعلق چلاس سے ہے۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو پہاڑی راستوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

from The Express News https://ift.tt/8iRUcJ2
Share

Post A Comment:

0 comments: