وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن و امان کے قیام کیلیے دفعہ 144 کے دوران سڑکوں پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کا ضلع کرم میں کرفیو نافذ کرنے پر غور شروع کردیا جس کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پرکرفیوکے نفاذکااعلامیہ جاری کیاجائے گا جبکہ کرفیو کے دوران شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ دفعہ 144کے دوران سڑکوں پرکرفیوہی نافذ ہوگا، کرفیو نفاذ کا فیصلہ امن وامان کی صورت حال کی بہتری کے لیے کیاگیا ہے۔ https://ift.tt/3wY0ch9 اس سے قبل کرم میں پیش آنے والے واقعے پر کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی حکام نے بھی ششرکت کی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں ڈپٹی کمشنر قافلے پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطاب مطابق واقعے میں ملوث افراد کو حکومت کے حوالے نہ کیا گیا تو وقوعہ کے مقام پر سخت کاروائی کی جائیگی، آپریشن کے لئے ضرورت پڑنے پر وقوعہ کی مقام کی آبادی کو عارضی طور پر منتقل کیا جائیگا جبکہ کرم میں دفعہ 144 نافذ ہوگی اور قافلوں کی آمدورفت کے دوران سڑکوں پر کرفیو ہوگا۔ اسلحہ رکھنے والا کوئی بھی شخص دہشت گرد تصور کیا جائے گا، مختلف خوارج کے سر کی قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق کُرم امن معاہدے پر دستخط کرنے والے مشران کو امن معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے جوابدہ بنایا جائے گا، 4 جنوری کے حملے کے تمام مجرموں اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمے درج کئے جائیں گے جبکہ ضابطے کی کاروائی کرکے گرفتاری کے ساتھ ساتھ شیڈول فور میں بھی شامل کیا جائیگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے پر دستخط کرنے والے مشران کو حملے کے مجرموں اور ان کی مدد کرنے والوں کو حوالے کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ، جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر کاروائی کی جائے گی جس میں ملزمان کی براہ راست گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ پاراچنار روڈ اور توراورائی – ششو روڈ پر سخت انتظامی اقدامات کئے جائینگے، مجرموں کے حوالے نہ کرنے تک جائے وقوعہ کے علاقے میں ہر قسم کے معاوضے اور امداد کو روک دیا جائیگا۔ وہ سرکاری ملازمین جو فرقہ ورانہ انتشار کی پشت پناہی کررہے ہیں اُن کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی۔ https://ift.tt/eEoIT0v اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر امن وامان کی پاسداری نہ کی گئی تو شرپسندوں اور امن کو خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اگر 4 جنوری کے واقع میں ملوث افراد کو حکومت کے حوالے نہ کیا گیا تو وقوعہ کے مقام پر سخت کاروائی کی جائیگی، اجناس کے قافلے کی نقل و حمل جلد کی جائیگی، ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ ہوگی اور قافلوں کی آمدورفت کے دوران سڑکوں پر کرفیو ہوگا۔ اسلحہ رکھنے والا کوئی بھی شخص دہشت گرد تصور کیا جائے گا مجرموں کے حوالے کرنے کے سلسلے میں مزید خلاف ورزی/ عدم تعاون کی صورت میں، کلیئرنس آپریشن کے لئے ضرورت پڑنے پر وقوعہ کی مقام کی آبادی کو عارضی طور پر منتقل کیا جائیگا جبکہ مختلف خوارج کے سر کی قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔ https://ift.tt/Jb9reOh اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی پی او کرم کو انسداد فسادات کے آلات اور لیڈیز پولیس سمیت مطلوبہ وسائل فراہم کیے جائیں گے، پولیس ٹل پاراچنار روڈ پر کسی بھی غیر قانونی ناکہ بندی/ہجوم کو ہٹائے گی، ٹل – پاراچنار روڈ کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کو مطلوبہ تعداد فراہم کی جائے گی اور اُن کی مدد کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ایف سی کو ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔
from The Express News https://ift.tt/ezbI3kU
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- جنوری 2025 (17)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: