Navigation

ریتھک روشن کی سالگرہ پر بلاک بسٹر ’کہو نہ پیار ہے‘ کی شاندار واپسی

بالی وڈ کے خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ریتھک روشن اگلے سال جنوری 2025 میں بطور اداکار اپنے 25 سال مکمل کریں گے۔  ان کی پہلی فلم "کہو نہ پیار ہے" جو 14 جنوری 2000 کو ریلیز ہوئی تھی، شاندار کامیابی حاصل کر کے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنا گئی۔  اس خاص موقع کو منانے کے لیے ریتھک اور ان کے والد، مشہور پروڈیوسر و ڈائریکٹر راکیش روشن، اس فلم کو سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، "کہو نہ پیار ہے" جمعہ 10 جنوری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہوگی، جو اس کی اصل ریلیز کے ہفتے میں آتی ہے۔ فلم کے پرنٹس کو جدید تکنیک کے ساتھ ریماسٹر کیا گیا ہے تاکہ یہ ایک نئی فلم کی طرح محسوس ہو۔ ایک ذریعے نے بتایا، “یہ فلم اپنی کہانی، سپر ہٹ میوزک، اور عوامی پسندیدگی کی وجہ سے آج بھی متعلقہ ہے۔ خاص طور پر ریتھک روشن کے مداح، جو اُس وقت بہت چھوٹے تھے یا پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، اب سینما گھروں میں یہ فلم دیکھ سکیں گے اور ‘ایک پل کا جینا’ جیسے گانوں پر لطف اندوز ہوں گے۔” دلچسپ بات یہ ہے کہ 10 جنوری نہ صرف فلم کی دوبارہ ریلیز کی تاریخ ہے بلکہ یہ ریتک روشن کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔ اس کے ساتھ، روشن خاندان کی نئی ڈاکیومنٹری "دی روشانس" بھی 17 جنوری کو نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوگی، جس سے جنوری روشانس فیملی کے لیے جشن کا مہینہ بن جائے گا۔ "کہو نہ پیار ہے" میں امیشا پٹیل نے بھی ڈیبیو کیا تھا اور فلم میں انوپم کھیر، ستیش شاہ، فریدہ جلال، منیش بہل، اور دیگر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔  کہانی ایک یتیم گلوکار کے گرد گھومتی ہے جو ایک امیر لڑکی سے محبت کرتا ہے لیکن قتل کر دیا جاتا ہے۔ قسمت اسے لڑکی کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ملنے والے ایک ہمشکل سے جوڑتی ہے، اور دونوں قاتل کا پتا لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔  

from The Express News https://ift.tt/08YvXPV
Share

Post A Comment:

0 comments: