Navigation

منگلا: زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار،17 افراد شدید زخمی

کھڑی شریف کے قریب زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے وین میں سوار ایک ہی خاندان کے17افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین سیالکوٹ سے کھڑی شریف دربار جا رہی تھی  کہ تیزرفتاری اور سڑک پر گری بجری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 17 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔   

from The Express News https://ift.tt/plQ1HRt
Share

Post A Comment:

0 comments: