Navigation

حکومت سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کے وفد کی عمران خان سے مشاورت کیلیے اڈیالہ جیل آمد

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور لائحہ عمل پر مشاورت کیلیے اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد کی اڈیالہ جیل میں آج دوسری بار بانی چیئرمین سے ملاقات ہورہی ہے، اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی تھی۔ ایاز صادق کے گھر پر مذاکرات اور پیشرفت کے بعد بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز اور اسد قیصر اڈیالہ جیل پہنچے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد حکومت بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بات اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد احتجاج کے حوالے سے عمران خان سے فیصلہ کن ہدایات لینے کیلیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔  

from The Express News https://ift.tt/DIRBy1M
Share

Post A Comment:

0 comments: