اسلام آباد: پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا.
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ فراہم کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کیا جائے۔
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی گئی، ملاقات میں تحریک انصاف کو بلا تفریق لیول پلئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایات بھی جاری کی گئیں، 26 دسمبر تک تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی گئیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف کی شکایات پر اقدامات ہدایات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کو فراہم کردی گئی، تحریک انصاف کی شکایات پرآئی جی، چیف سیکریٹری اور ار اوز نے عملدرآمد رپورٹس بھی جمع کروائیں۔
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ لیول پلیئنگ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو آر اوز کی رپورٹ کے تناظر میں مسترد کرتے ہیں، ڈیٹا کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی 843 میں 598 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، تحریک انصاف 245 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، صوبائی اسمبلیوں کیلئے 1777 میں 1398 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، صوبائی اسمبلیوں کیلئے تحریک انصاف کے 379 کاغذات مسترد کئے گئے،تحریک انصاف کے امیدواران کے 76.18 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے.
The post پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس؛ الیکشن کمیشن نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/T2L89GB
Post A Comment:
0 comments: