Navigation

سابق پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اراکین میں شامل سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نےمتحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ۔

نجیب ہاروں نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن دفتر پاکستان ہاؤس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے سابق نائب  صدر نجیب ہارون نے گزشتہ سال جولائی میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہ 2018 میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی سے پی ٹی آئی کے نجیب ہارون قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری 27 سال کی سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کا تشخص خراب کیا ہے، اسی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

نجیب ہارون نے کہا کہ میں اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا، ایم کیوایم پاکستان کے کنوئیر خالد مقبول صدیقی نے نجیب ہارون کو ایم کیو ایم کے پارٹی مفلر پہنایا۔

The post سابق پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YU4zrfj
Share

Post A Comment:

0 comments: