ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں گیس لیکج کے باہر ماں اور چار کمسن بچے دم توڑ گئے جبکہ باپ کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود میں واقع کھولہ چوناکاری میں مزدور کے گھر پر گیس لیکج کے باعث دو کمسن بیٹیاں، دو بیٹوں اور بیوی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں شمیم بی بی، دو کمسن بچیاں اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ ایک شخص جو باپ ہے اُسے تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
مکینوں نے تشویش ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا تو اندر ماں اور چار بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس کی وجہ سے پیش آیا۔
The post ایبٹ آباد میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے ماں اور چار کمسن بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/t3MXe89
Post A Comment:
0 comments: