Navigation

25 دسمبر کی منابست سے مزار قائد کی تزئین و آرائش کا آغاز

  کراچی: بابائے قوم کے یوم ولادت 25 دسمبر کی منابست سے مزار قائد کی تزئین و آرائش کا آغاز کردیا گیا۔

بانی پاکستان کے مزار کی دیکھ بھال اور تزئین وآرائش کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے مگر 25 دسمبر کے حوالے سے خاص اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں پیر کو مزار قائد کی تزئین وآرائش کا آغاز کیا گیا جو اگلے دس روز تک جاری رہے گی۔

mq2

پہلے مرحلے میں مزار قائد کے 101 فٹ اونچے اور72 فٹ قطر کے گنبد کو 25 ہارس پاور کے بوسٹرزکے ذریعے پانی بلندی پرپہنچاکر دھویا گیا۔ مزار قائد کے گبند کے ساتھ اس کی دیواروں کو بھی دھویا گیا۔ اس سے قبل گنبد کی پالش اورمسلسل دھوپ کی وجہ سے چٹخ جانے والے ماربل کے جوڑوں کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا تھا۔

mq6

مزار پر پودوں اور درختوں کی تراش خراش کا عمل بھی جاری ہے۔ 63 ایکڑرقبے پرپھیلے بانی پاکستان کے مزارپرنیم، پیپل، جیٹروفا، جونیپرسمیت مختلف اقسام کے 16 ہزاردرخت موجود ہیں۔ مزار قائد پر 12 برس میں دس ہزارکے لگ بھگ نئے درخت لگائے گئے ہیں تاکہ مزارقائد کے سفید سنگ مرمر کو کاربن ڈائی آکسائیڈ اورگرمی کی شدت سے بچایا جاسکے۔

mq4

جاری تزئین وآرائش کے دوران پودوں اوردرختوں کی تراش خراش کے علاوہ گھاس کی کٹائی اور زینوں کی ماربل گھسائی کا کام بھی کیا گیا۔ اگلے مرحلے میں پاک چین دوستی کی علامت 80 فٹ طویل فانوس کی صفائی کے علاوہ بانی پاکستان کی قبر کے گرد موجود چاندی کی منقش جالیوں کی صفائی اور پالش کی جائیگی جبکہ دروازوں کے رنگ وروغن کا کام مکمل کیا جائے گا۔

mq5

خصوصی دن کی مناسبت سے مزارقائد کے سبزہ زار اور زینوں کی دونوں جانب متعدد اقسام کے خوشنما نئے پودے بھی لگائے جائیں گے۔ 25 دسمبر کو تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوگی جس کے بعدگورنر و وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد پرحاضری دیں گی۔

mq3

مزارقائد کے ریذیڈنٹ انجینئرعلیم شیخ کے مطابق مزارقائد کے گنبد کو دومواقعوں 14 اگست اور 25 دسمبر کو دھویا جاتا ہے جبکہ دیگرتزئین وآرائش اورمرمتی کام پورے سال جاری رہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر درختوں کی افزائش کا ایک اوراہم مقصد مزارکو موسمیاتی اثرات سے بچانا تھا۔

mq7

علیم شیخ نے کہا کہ مزار کے اطراف میں چاروں جانب شہر کی مصروف سڑکیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے کاربن ڈائی اکسائیڈ کی بڑی مقدار کی وجہ سے مزارقائد کا سفید براق سنگ مرمر ماند پڑجاتا یا پھراس پرکالک چپک جاتی۔ اس اقدام کے خاطرخواہ نتائج نکلے کیونکہ بڑی تعداد میں درختوں کی موجودگی کے نتیجے میں بانی پاکستان کے مزارمیں موسم بڑی حدتک معتدل رہتا ہے۔

The post 25 دسمبر کی منابست سے مزار قائد کی تزئین و آرائش کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IjyMt2C
Share

Post A Comment:

0 comments: