Navigation

بلوچستان؛ رواں ماہ دوسری بار زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ

 کوئٹہ: بلوچستان میں رواں ماہ دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبے کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر  3.8 ریکارڈ ہوئی جب کہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ رواں ماہ یکم اپریل کی شب بھی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چمن اور قلعہ عبداللہ میں یکم اپریل کو رات 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

The post بلوچستان؛ رواں ماہ دوسری بار زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6jyF0Xq
Share

Post A Comment:

0 comments: