اسلام آباد: اے این ایف نے بلوچستان کے پہاڑوں میں بڑی کارروائی کے دوران سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق شعبہ انٹیلی جنس اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی کوئٹہ سے 530 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دورافتادہ علاقے ماشکیل کے دشوار گزار پہاڑوں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 820 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پرقبضے میں لی گئی افیون میں سے تقریباً 3700 کلوگرام منشیات دشوارگزار علاقے سے منتقل کرنے میں حائل مشکلات اور مطلوبہ وسائل کی عدم موجودگی کے باعث موقع پر ہی نذرآتش کر دی گئی۔
اےاین ایف کی جانب سےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف عمل میں لائی جانے والی حالیہ کارروائی رواں برس کی اب تک سب سے بڑی کارروائی ہے ۔ برآمدشدہ منشیات دشوار گزار پہاڑوں میں واقع گوریندر نالہ نامی خفیہ مقام پرذخیرہ کی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران منشیات کے ذخیرہ کی حفاظت پر مامور ملزمان اے این ایف اور ایف سی کےساتھ تقریباً آدھاگھنٹہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پسپائی کے بعد پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مذکورہ طرز کی جامع کارروائی کے دوران مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے محکمے کے پاس جدیدآپریشنل ذرائع بشمول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز کی سہولت کی موجودگی اشد ضروری ہے ۔ حالیہ کارروائی کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
The post اے این ایف نے بلوچستان کے پہاڑوں سے سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1W5GFlw
Post A Comment:
0 comments: