لاہور: لاہور کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو 4 مارچ کو طلب کر لیا۔
اسپشل سینٹرل کورٹ کے جج نے لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا کو بحث کےلیے 4 مارچ کو طلب کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
دوران سماعت ایف آئی اے نے گواہوں سے متعلق نئی رپورٹ عدالت پیش کر دی۔ ایف آئی اے کی نئی رپورٹ آنے پرسلیمان شہباز کے وکیل نے رپورٹ کی روشنی میں بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی مہلت مانگ لی۔ عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔
Post A Comment:
0 comments: