Navigation

کراچی؛ خاتون کو ہراساں، نازیبا ویڈیوز سےبلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے گلستان جوہر میں کامیاب کارروائی کے دوران خاتون کو ہراساں اور نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کراچی زون کی کامیاب کارروائی میں خاتون کو ہراساں اور نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتون ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی سرکل کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر 6 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کی نجی تصاویر بنائیں اور بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو ملینیم مال گلستان جوہر کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کے علاوہ متعدد خواتین کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ملزم خواتین کو کرائے پر گاڑیاں دینے کی آڑ میں اعتماد میں لیتا اور نجی تصاویر سے بلیک میل کرتا تھا۔ این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ خواتین کی عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی اور سائبر ہراسانی کا شکار خواتین بلاخوف و خطر رابطہ کریں گی۔

from The Express News https://ift.tt/f0XZCsk
Share
Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

Post A Comment:

0 comments: