Navigation

ایران کے وزیر تیل نے استعفیٰ دے دیا

ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ وزیر تیل محسن پاک نژاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ حکومت کی ملکیت نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو حامد بوارد کو ان کی جگہ عبوری وزیر کا چارج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محسن پاک نژاد نے وزارت سے استعفے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ ایرانی صدر کے دفتر نے بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان نے محسن پاک نژاد کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور حامد بووارد کو قائم مقام وزیر تیل مقرر کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مستعفی وزیر نے بتایا کہ تیل کی برآمد سے سرمایے کی آمد جاری ہے اور ان شااللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ایران تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا رکن ہے اور محسن پاک نژاد اگست 2024 سے اہم شعبے کے وزیر تھے جبکہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کو 7 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی ناکہ بندی کے باعث دنیا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

from The Express News https://ift.tt/mK5IoYV
Share
Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

Post A Comment:

0 comments: