یمن میں لڑائی شدت اختیار کرگئی جس کے دوران حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے جغرافیائی اہمیت کے حامل ایک اہم جزیرے زُقَر کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے یمن کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ گھمسان کی جھڑپ کے بعد زُقَر جزیرے پر قبضہ کرلیا جس میں ایک دوسرے پر راکٹ برسائے گئے اور دوبدو جنگ کی گئی۔
اس جزیرے تک حوثی جنگجوؤں کو کشتیوں کے ذریعے پہنچایا گیا تھا جہاں سیکیورٹی فورسز سے خونریز جھڑپ ہوئی۔ دونوں جانب سے جانوں کے نقصان سے متعلق متضاد دعوے کیے گئے۔
حوثی جنگجوؤں نے حکومتی سیکیورٹی فورسز کو پسپائی پر مجبور کرکے پورے جزیرے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس دوران وہ ’’امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد‘‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے۔
زُقَر جزیرہ بحیرۂ احمر کے جنوبی حصے میں ایک اہم تزویراتی مقام رکھتا ہے۔ اس کا کنٹرول بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب کے اطراف بحری نقل و حرکت اور فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ ہفتے سے جاری لڑائی میں کم از کم 500 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں حوثی جنگجو، حکومتی سیکیورٹی فورسز اور شہری شامل ہیں جب کہ 20 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔
from The Express News https://ift.tt/FiHvp6Z
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- ستمبر 2026 (15)
- اگست 2026 (36)
- جولائی 2026 (39)
- جون 2026 (34)
- مئی 2026 (40)
- اپریل 2026 (43)
- مارچ 2026 (48)
- فروری 2026 (45)
- جنوری 2026 (39)
- دسمبر 2025 (38)
- نومبر 2025 (39)
- اکتوبر 2025 (43)
- ستمبر 2025 (48)
- اگست 2025 (48)
- جولائی 2025 (45)
- جون 2025 (45)
- مئی 2025 (42)
- اپریل 2025 (48)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: