Navigation

وزیراعظم کی قطر کے معروف کاروباری گروپ کے چیئرمین سے ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز شیخ نائف بن عید آل ثانی کی ملاقات ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم ہارون اختر، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطری وفد کا خیرمقدم کیا اور گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے اپنے حالیہ دورہء قطر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے۔ قطری وفد نے پاکستان کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

from The Express News https://ift.tt/Ins3RE6
Share
Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

Post A Comment:

0 comments: