Navigation

وفاقی حکومت کا ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے جدید آئی ٹی کورسز شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ملک بھر میں جدید آئی ٹی کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے ملک بھر میں جدید آئی ٹی کورسز فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت آئی ٹی تربیتی اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارت فراہم کرنے اور آئی ٹی افرادی قوت کی تیاری تیز کرنے کے لیے قومی لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔ شزہ فاطمہ نے تمام صوبوں کو فوری طور پر جدید آئی ٹی کورسز اور عالمی معیار کے تربیتی پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے آئی ٹی تربیتی اداروں کو اپنی کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ وزارت آئی ٹی کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

from The Express News https://ift.tt/wIua70g
Share
Next
This is the most recent post.
Previous
قدیم تر اشاعت

Post A Comment:

0 comments: