لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ طور پر ڈنڈے اور پتھر برسا دیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر حملے کی اطلاع پر لاہور پولیس فوری متحرک ہوئی اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے گاڑی پر ہیلمٹ اور پتھروں سے حملے کی شکایت کی گئی اور درخواست گزار نے بتایا کہ واقعہ نجی تقریب سے واپسی پر پیش آیا۔
درخواست گزار کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی کا راستہ روک کر شیشوں اور باڈی کو نقصان پہنچایا جبکہ ڈرائیور تمام افراد کو بحفاظت رہائش گاہ لے گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ خاندان نے گھر پہنچتے ہی پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، جس پر تھانہ گارڈن ٹاؤن میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزمان کی فوری ٹریسنگ اور گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ اس تمام معاملے کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن خود کررہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ فریق کے بیانات قلمبند، واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ برکت مارکیٹ کے قریب پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
from The Express News https://ift.tt/1KDAOVa
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- اگست 2026 (2)
- جولائی 2026 (39)
- جون 2026 (34)
- مئی 2026 (40)
- اپریل 2026 (43)
- مارچ 2026 (48)
- فروری 2026 (45)
- جنوری 2026 (39)
- دسمبر 2025 (38)
- نومبر 2025 (39)
- اکتوبر 2025 (43)
- ستمبر 2025 (48)
- اگست 2025 (48)
- جولائی 2025 (45)
- جون 2025 (45)
- مئی 2025 (42)
- اپریل 2025 (48)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: