Navigation

امریکا حملے کرکے اپنی فوجی شکست کی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا اپنی فوجی شکست کا بدلہ لینےکی کوشش میں ایران پر مسلسل حملے کر رہا ہے تاہم ایرانی مسلح افواج بھرپور جواب دے دہی ہیں اور آبنائے ہرمز کا کنٹرول بھی مکمل طور پر ایران کے ہاتھ میں ہے۔ پاسداران انقلاب کے سیاسی امور کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یداللہ جیوانی نے بیان میں کہا کہ اردن، کویت، عمان اور دیگر ممالک میں قائم امریکی بیسز پر حملوں میں بھاری نقصان ہوا ہے اور شدید حملوں کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کوشش کر رہے ہیں کہ اس جنگ میں اپنی شکست کا مداوا کرنے کے لیے حملوں اور آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے والی شرائط میں واپسی کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور خطے میں جیوپولیٹیکل زلزلہ آچکا ہے۔ کمانڈر نے زور دیا کہ جنہوں نے سپریم لیڈر کو شہید کیا ہے، انہیں سزا دینے اور بدلہ لینا ہے اور ان افراد کو پرسکون اور نیند اور آرام کو بھول جانا چاہیے۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک بحری گزربگارہ پر ایران کے کنٹرول نے بنیادی طور پر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کردیا ہے جبکہ امریکا کوشش کر رہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا نافذ کردہ نیا قانون کو چیلنج کیا جائے، جس کے لیے فوجی جارحیت اور بحری ناکابندی کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن یہ ایران کا حصہ ہے اور اس پر مکمل کنٹرول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج نے فوجی یا شہری اہداف پر کیے گئے حملوں کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور امریکا نے چاہے فوجی یا شہری مراکز پر حملے کیے ہیں یا فوجی اہلکاروں اور شہریوں کو شہید کیا ہے، سب کا جواب بھرپور دیا گیا ہے اور پاسداران انقلاب نے سخت جواب دیا ہے۔ کمانڈر یداللہ جیوانی نے کہا کہ امریکا کے چاہے 12 روزہ اور 40 روزہ حملے ہوں یا حالیہ دنوں کی کشیدگی ہو، ایرانی مسلح افواج نے اردن، بحرین، کویت، عمان اور خطے کے دیگر ممالک میں امریکی مراکز کو تباہ کیا ہے۔

from The Express News https://ift.tt/qZT3jtz
Share

Post A Comment:

0 comments: