ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ٹرانمیشن جاری ہے جو روزانہ دوپہر تین بجے سے افطار تک ٹیلی ویژن پر نشر کی جاتی ہے۔ اس سال رمضان المبارک کے لیے روحانی، رنگا رنگ اور معلوماتی ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں۔ پروگرام کو بہتر اور اچھا بنانے کیلیے اس میں مختلف سیگمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔ جویریہ سعود کے ساتھ معروف نیوٹریشنسٹ حنا انیس، شیف سمیعہ، اور مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ جو ناظرین کو غذائی مشورے، کھانا پکانے کے گر، اور روحانی رہنمائی فراہم کریں گے۔ حنا انیس پروگرام میں صحت مند کھانے اور تندرستی کے بارے میں بھی رہنمائی بھی فراہم کررہی ہیں۔ قاری حسین آرائیں اور مشہور نعت خواں احمد رضا قادری جبکہ ثنا خوان شیری رضا بھی پروگرام کا حصہ ہیں، جن کی روحانی تلاوت اور نعتیہ کلام پروگرام کی روحانیت کو بڑھا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، پروگرام میں چھوٹے بچوں کے لیے بھی خصوصی سیگمنٹ رکھے گئے ہیں۔ جن میں ’روزہ کشائی، اور کوئز مقابلے ہیں۔ جن میں بچوں سے مختلف سوالات پوچھ کر اُن کے علم کو وسیع کیا جاتا ہے۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے رمضان ٹرانسمیشن کے خصوصی سیگمنٹس حسن سلوک سیگمنٹ پیارا کیسے لگیں پیارا ذائقہ کوئز سیگمنٹ اس پروگرام میں کئی نامور مہمان بھی شرکت کریں گے، جن میں اب تک معروف ٹی وی شخصیات شائستہ لودھی، شہزاد شیخ، علی رحمان خان، اور علی خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ شرکت کرچکی ہیں۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی یہ رمضان ٹرانسمیشن ناظرین کے لیے تفریح، علم اور روحانی تجربے کا بہترین امتزاج پیش کرے گی۔ ناظرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس خصوصی رمضان سفر کا حصہ بنیں اور روزانہ سہ پہر 3 بجے سے افطار تک ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر یہ پروگرام دیکھیں۔
from The Express News https://ift.tt/KqpDlWP
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- اپریل 2025 (4)
- مارچ 2025 (41)
- فروری 2025 (33)
- جنوری 2025 (40)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: