ایک نئی رپورٹ میں مسلح تنازعات اور موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو 2025 میں عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز جاری ہونے والی ورلڈ اکانومک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی گلوبل رسک رپورٹ 2025 میں خبردار کیا گیا کہ رواں برس جنگیں اور شدید موسم کے سبب عالمی معیشت کے لیے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں حصہ لینے والے 23 فی صد افراد کے مطابق ریاستی سطح پر مسلح تنازعات عالمی سطح پر بڑا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔ جبکہ 14 فی صد افراد نے موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ جنوری 20 کو منعقد ہونے والی ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل شائع ہونے والی رپورٹ کی پولنگ میں 900 سے زائد گلوبل رسک ماہرین، پالیسی ساز اور انڈسٹری لیڈران نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے لیے سروے گزشتہ برس ستمبر اور اکتوبر میں کیا تھا۔
from The Express News https://ift.tt/TtOudhJ
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- جنوری 2025 (23)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: