Navigation

شکتی کپور کا نیا ولن روکنے کے لیے 50,000 روپے بھیجنے کا انکشاف

دی گریٹ انڈین کپل شو کے حالیہ ایپی سوڈ میں مشہور اداکاروں شکتی کپور، چنکی پانڈے، اور گووندا نے شائقین کو یادگار قصے سنائے۔ تاہم، شو کا سب سے مزاحیہ لمحہ تب آیا جب چنکی پانڈے نے انکشاف کیا کہ شکتی کپور نے ایک نئے اداکار کو ولن کا کردار ادا کرنے سے روکنے کے لیے 50,000 روپے بھیجے تھے۔ شکتی کپور نے 90 کی دہائی میں ولن کے یادگار کردار ادا کیے، لیکن ایک وقت ایسا آیا جب وہ اپنی منفی کرداروں کی شناخت سے نکل کر ہیرو بننا چاہتے تھے۔ شکتی نے بتایا، "میں نے فلم 'زخمی انسان' میں ہیرو کا کردار کیا، لیکن اس فلم نے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور سامعین سب کو زخمی کر دیا۔ فلم دوپہر 12 بجے ریلیز ہوئی اور 12:15 پر سینما سے ہٹا دی گئی۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس ناکامی کے بعد، انہیں اپنی منفی کرداروں کی طرف واپس آنا پڑا۔ چنکی پانڈے نے ایک اور مزاحیہ کہانی شیئر کی، جس کے مطابق شکتی کپور نے ایک نئے اداکار کو ولن کا کردار ادا کرنے سے روکنے کے لیے اسے 50,000 روپے بھیجے۔ چنکی نے کہا، "شکتی کو لگا کہ ایک نیا اداکار ولن کے طور پر ڈیبیو کرنے والا ہے، تو انہوں نے اسے 50,000 روپے بھیجے اور کہا کہ گھر بیٹھو، میں تمہیں ہیرو کے طور پر کاسٹ کر رہا ہوں۔ وہ اداکار دو سال تک گھر بیٹھا رہا!" یہ سن کر شکتی کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا، "یہ جھوٹ ہے۔ چنکی جھوٹا ہے!" یہ ایپی سوڈ شائقین کے لیے ہنسی، یادوں اور جذبات سے بھرا ہوا تھا۔ شکتی کپور، چنکی پانڈے، اور گووندا نے اپنی بہترین کیمسٹری سے شو کو چار چاند لگا دیے، اور ان کے مزاحیہ قصوں نے ناظرین کو محظوظ کیا۔  

from The Express News https://ift.tt/UtHOIxj
Share

Post A Comment:

0 comments: