نیو کراچی گبول گوٹھ میں کلربنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کی صبح نیو کراچی گبول گوٹھ دھماکہ ہوٹل کے قریب 2 منزلہ مکان میں قائم کلر بنانے کی کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اورآگ نے فیکٹری کی تینوں منزلوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کی 5 فائر ٹینڈرایک اسنارکل اورواٹر باؤزرموقع پرپہنچ گئے اور آگ پرقابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ آتشزدگی کے دوران فیکٹری میں موجود کلرکیمیکل اورآئل کے ڈبے دھماکے سے پھٹتے بھی رہے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس بھی پھیلا، فائربریگڈ کے عملے نے تقریباً 3 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پرقابوپا لیا۔ اس دوران فیکٹری کی گراؤنڈ فلور پر کھڑی ایک سوزوکی اورگراؤنڈ فلوراورپہلی منزل پررکھا تیارلاکھوں روپے مالیت کا مال مکمل خاکستر ہو گیا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرآفیسرعارف منصوری کے مطابق فیکٹری میں کیمیکل کی زیادہ مقدار ہونے کے باعث فائر فائٹنگ میں پانی کے ساتھ فوم کا استعمال کیا گیاآتشزدگی کے باعث فیکٹری کی عمارت کمزور ہو گئی ہے اورفیکٹری کی چھت پرموبائل ٹاوربھی نصب ہےجوکسی خطرے کا سبب بن سکتا ہے، فوری طورپرآگ لگنے کی وجہ اورنقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
from The Express News https://ift.tt/IecfsBA
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- جنوری 2025 (28)
- دسمبر 2024 (36)
- نومبر 2024 (45)
- اکتوبر 2024 (38)
- ستمبر 2024 (36)
- اگست 2024 (37)
- جولائی 2024 (36)
- جون 2024 (50)
- مئی 2024 (66)
- اپریل 2024 (71)
- مارچ 2024 (70)
- فروری 2024 (57)
- جنوری 2024 (74)
- دسمبر 2023 (73)
- نومبر 2023 (79)
- اکتوبر 2023 (105)
- ستمبر 2023 (131)
- اگست 2023 (120)
- جولائی 2023 (123)
- جون 2023 (127)
- مئی 2023 (157)
- اپریل 2023 (150)
- مارچ 2023 (155)
- فروری 2023 (154)
- جنوری 2023 (24)
- اگست 2022 (5)
Click here to load more...
Post A Comment:
0 comments: