Navigation

اسٹیپلر کے اس فیچر سے دنیا میں بہت کم لوگ واقف ہونگے

  ہم روز مرہ کے روٹین میں کئی مشینی آلات استعمال کرتے ہیں لیکن اس آلات میں کچھ سیٹنگز ایسی بھی ہوتی ہیں جس کے بارے میں عام صارفین کو کبھی پتہ نہیں چلتا۔   آج ہم ایسے ہی ایک آلے کی بات کریں گے اور وہ ہے اسٹیپلر۔ کیا آپ جانتے ہیں جو پنز ہم اسٹیپل کرتے ہیں وہ 3 مخلتف طریقوں سے اسٹیپل کی جاتی ہے۔   اسٹیپل میں جس حصے کے اوپر کاغذ کو رکھا جاتا ہے اس پر دو مختلف پنز کی شکلیں موجود ہوتی ہیں۔ اکثر لوگوں کو ایک ہی پتہ ہوتا ہے اور دوسری شکل پر دھیان نہیں دیتے، دوسری شکل کو آپ کچھ اسٹیپلز میں گھما کر تبدیل کرسکتے ہیں اور یا سلائیڈ کر کے تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس طرح پِن جو کاغذ پر اسٹیپل ہوگی اس کی نوکیں بجائے اندرونی جانب مُڑی ہوئی باہر متضاد سمتوں میں مُڑجائیں گی۔ اس کا مقصد پِنز کو ایسے اسٹیپل کرنا ہے جسے آپ بعد میں نکال سکتے ہیں۔   ایک اور طریقہ دیوار پر لگے سافٹ بورڈز پر اسٹیپل کرنا ہے۔ اس کیلئے آپ کاغذ کو اسٹیپلر کے اوپری حصے پر لگا سافٹ بورڈ پر اسٹیپل کردیں۔ دھیان رہے کہ اسٹیپلر کی نچلی سطح کا اس میں کوئی کام نہیں ہے۔

from The Express News https://ift.tt/d4CfsPm
Share

Post A Comment:

0 comments: