Navigation

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

  کراچی: شہرقائد میں بادل کھل کر برس پڑے، مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری  ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں  گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے، گلستان جوہر، راشد منہاس روڈ، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، بفرزون، عائشہ منزل، کریم آباد، ناظم  آباد، نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ہورہی ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، پی ای سی ایچ ایس، کشمیر روڈ ، ایم اے جناح روڈ،  صدر ، لائٹ ہاوس ، بولٹن مارکیٹ، کلفٹن، لانڈھی، کورنگی، ملیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا  سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات  نے پیش گوئی کی تھی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں 31 اگست موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

دریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ  بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ شہری ٹی وی اور انٹر نیٹ کیبلز، ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

The post کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/I7zFbtO
Share

Post A Comment:

0 comments: